سعودی عرب

سعودی عرب کے پا س ایٹم بم کی موجودگی کا ڈھنڈورا،حقیقت کیا؟

شییعت نیوز: واشنگٹن میں سی آئی اے کے سابق عہدیدار ہال ٹرنر نے انکشاف کیا ہے کہ سعود ی عرب کے پاس 4 سے 7 ایٹم بم تیار حالت میں موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز پر ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران سی آئی اے انسداد دہشتگردی آپریشن سینٹر کے سابق ڈائریکٹر ہال ٹرنر نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے شام میں بمباری کے وقت اس خبر کو سامنے لانے کا مقصد ماسکو کو خبردار کرنا ہے کہ وہ شام میں مستقل کاروائی سے باز رہے، ورنہ جواب میں سعودی عرب روس کے خلاف انتہائی اقدام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کیونکہ سعودی عرب کے پاس تیار حالت میں 4 سے 7 تیار شدہ ایٹم بم موجود ہیں، جنہیں میزائل یا طیاروں کے ذریعے ہدف پر پھینکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے کے پاس یہ معلومات بہت پہلے سے موجود ہیں جنہیں اب اس خطرے کے پیش نظر عام لوگوں کے سامنے لایا جا رہا ہے۔

تاہم دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے پاس اٹیم بم کا ڈھنڈورا بجانے کا مقصد شام میں اتحادیوں کے خلاف نفسیاتی دباو بڑھانے کے سوا کچھ نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button