سعودی عرب

سید حسن نصر اللہ پر ڈکومنڑی نشر کرنے پر چینل ڈائریکڑ عہدے سے برطرف

شیعیت نیوز: العالم چینل کے مطابق سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے لیڈر سید حسن نصراللہ کے حوالےسے ڈکومنٹری نشر کرنے پر چینل کے ڈایریکٹرترکی الدخیل کو عہدے سے برطرف اور سلمان الدوسری کو نیا سربراہ منصوب کیا گیا ہے

سید حسن نصراللہ کے حوالے سے پروگرام اور پھر ڈایریکٹر کے فارغ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں

ٹویٹر پر ، العربیہ سید حسن نصراللہ کی حمایت کرتا ہے، پشت پر خنجر کا وار، ترکی الدخیل فارغ جیسے جملے ہیشٹگ میں عام دیکھے جارہے ہیں.

عربی چینل العربیہ دیکھنے والوں میں سے بعض نے اس چینل کو بند کرنے یا مینجمنٹ کو تبدیل کرنے اور الدخیل سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

سعودی چینل العربیہ ہمیشہ عراق اور شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور گذشتہ روز چینل پر حسن نصراللہ کے حوالے سے ڈکومنٹری نشر کیا گیا اور اسکا مقصد بھی حسن نصراللہ کے چہرے کو مخدوش کرنا تھا مگر مقاومت کے سربراہ پر کوئی بھی واضح الزام لگانے میں ناکامی پر اس پروگرام کا الٹا اثر پڑا اور دیکھنے والے شائقین نے اس پروگرام کو حزب اللہ لیڈر کی شہرت میں مزید اضافے کا باعث قرار دیا.

اس پروگرام کو نشر کرنے پر چینل کے بعض شدت پسند حامیوں نے اس ڈکومنٹری کو پشت پر خنجر کے وار سے تشبیہ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button