سعودی عرب

سعودی عرب میں رہائشی مکانات پر سعودی فورسیز کا حملہ

لعہد ویب سائٹ کی رپورٹ کی مطابق سعودی فوجیوں نے جدید ترین جنگی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے مشرقی سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقے العوامیہ میں، عوام کے گھروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چھبیس دیگر زخمی ہوگئے- سعودی فوجیوں نے مسجد الجبل کا محاصرہ کرلیا اور اسی طرح شہر العوامیہ کے اسپتال ” مضر” کو بھی محاصرے میں لے لیا- آل سعود اس ملک کے عوام خاص طور پر شیعوں کے خلاف اپنے دباؤ میں شدت لا رہی ہے اور سعودی فوجی قطیف کے عوام کے خلاف بھی شدید حملے اور جارحانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں- انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ، کہ جو بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پابند ہے ، اب تک کسی بھی بین الاقوامی قانون اور معاہدے پر عمل نہیں کیا ہے اسی بناء پر انسانی حقوق کے سرگرم افراد ، سعودی عرب کو انسانی حقوق کی قبرستان سے تعبیر کرتے ہیں اور وہ اس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ٹھوس مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button