یمن

یمن کے بحران کا واحد حل، سیاسی مذاکرات ہیں- الحوثی

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن کی نیوز ایجنسی سبا کے ساتھ گفتگو میں ، سعودی عرب کی قیادت میں جارح اتحاد کی بربریت اور سفاکیت کے خلاف یمنی فوج اور عوام کی استقامت نیز ایثار و فداکاری کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور جارحین کو یقینا شکست و ناکامی نصیب ہوگی- یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے یمن کے خلاف سعودی قیادت والے جارح اتحاد کی وحشیانہ کاروائیوں اور حقائق کو آشکارہ کرنے میں میڈیا کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ سعودی اتحاد کے میڈیا کی جانب سے رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور حقائق کو پنہاں رکھنے کے باوجود ، گیارہ مہینوں کے دوران یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی بربریت اور اس کی ماہیت سب پر آشکارہ ہوگئی ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button