یمن

یمن میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی

صوبہ جوف کے الصبرین علاقے میں سعودی فوج کے تیئیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور دسیوں دیگر کو زخمی کردیا – سبا نے ایک اور رپورٹ میں خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے علاقوں نجران ، جیزان اور عسیر میں فوجی اڈوں پر میزائل اور توپخانے سے حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں سعودی فوج کے دو ٹینک تباہ ہوگئے-

المسیرہ ٹی وی چینل نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فوج اور عوامی دستوں نے یمن کے مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامیوں کے ساتھ شدید لڑائی کرتے ہوئے جمعے کو صحرائے میدی کو مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے- در ایں اثنا المیادین نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ سعودی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں یمن کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے- سعودی جارح طیاروں نے یمن کے کارخانوں، غذائی اشیاء اور دواؤں کے گوداموں پر بمباری کرکے یمن کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے، اور اس صورتحال نے عام شہریوں اور کسانوں میں بہت زیادہ تشویش پیدا کردی ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات اور بحرین نے چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدر عبدربہ منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے اور ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری جس میں بچے اور عورتیں شامل ہیں ،شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button