پاکستان

کراچی: شیخ نمر کے چہلم کی مناسبت سے آج حمایت مظلومین کانفرنس منعقد ہوگی

شیعیت نیوز: آل سعود کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کے درج پر فائز ہونے والے آیت اللہ شیخ باقر النمر کے چہلم کی مناسبت سے آج حمایت مظلومین کانفرنس کا انعقاد امروہہ گروانڈ انچولی سوسائیٹی میں ہوگا، جس میں شہر بھر سے مومنین شرکت کریں گے جبکہ معروف شیعہ و سنی علماٗ و ذاکرین بھی اس کانفرنس سے خطاب کریں گے، یہ کانفرنس تمام ملی تنظیموں کی جانب سے منعقد کی جارہی ہے، جسکا مقصد نائیجریا ، بحرین اور سعودی عرب کے مظلومین کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ نائیجریا میں آیت اللہ شیخ زکزاکی ابھی تک پابند سلاسل ہیں ،جبکہ بحرین میں بھی آل خلیفہ کے مظالم اُسی شدت سے جاری ہیں یہاں تک کے انکے بھی سرکردہ رہنما آل خلیفہ کی قید میں ہیں اور دوسری طرف سعودی عرب میں شیخ نمر کی شہاد ت کے بعد سے شیعہ نشین علاقوں کو آل سعود نے مزید عتاب کا شکار بنایا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button