پاکستان
لاہورـ :جمعیت ناظم کے کمرہ سے شراب کی بوتل سمیت خطرناک اسلحہ برآمد
شیعیت نیوز: جامعہ پنجاب میں نام نہاد اسلام پرست اور ڈنڈا شریعت کے علمبردار جماعت اسلامی کے طلبہ ونگ اسلامی جمیعت طلبہ کے ناظم کے کمرہ سے شراب کی بوتل سمیت خطرناک اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے جب جمیت کے ناظم راوعدنان کے ہاسٹل کمرہ میں چھاپہ مارا تو وہاں سے شراب کی بولتوں سمیت بھنگ اور پستول کی گولیاں بھاری تعداد میں برآمد ہوئیں۔
میڈیا کے مطابق راو عدنان جامعہ پنجاب میں اسلام جمیعت طلبہ کے ناظم ہیں، پولیس نے بلوچ طلبہ کورد و کو ب کرنے کے معمالے پر جمیت کے ناظم کے کمرے میں چھاپہ مارا تھا جہاں سے شراب برآمد ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جمعیت کے سابق ناظم کے ہاسٹل کمرے سے القائدہ برصغیر کا اہم رہنما برآمد ہوچکا ہے۔