ایران

اسرائیل کا چپہ چپہ حزب اللہ کے ایک لاکھ میزائلوں کے نشانے پر

 رپورٹ کے مطابق تہران میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر شہید عماد مغنیہ کی شہادت کی آٹھویں برسی کی تقریب  سازمان تبلیغات اسلامی کے حوزہ ہنری میں منعقد ہوئی ۔ اس تقریب سے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیرحسین شیخ الاسلام نے حزب اللہ کی طاقت و قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا چپہ چپہ حزب اللہ کے ایک لاکھ میزائلوں کے نشانے پر ہے۔شیخ الاسلام نے کہا کہ عماد مغنیہ کی شخصیت بڑي اہم شخصیت تھی اور وہ عظیم صلاحیتوں کے مالک تھے ۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ حزب اللہ کو اسرائيل پر انٹیلیجنس کی برتری کے علاوہ جذبہ ایمان کی برتری بھی حاصل ہے اور اسرائیل کا چپہ چپہ آج حزب اللہ کے ایک لاکھ میزائلوں کے نشانے پرہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button