دشمن مسلط کردہ جنگوں میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا، میجر جنرل امیر حاتمی

29 اگست, 2026 14:16

شیعیت نیوز : ایران کی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے واضح کیا ہے کہ حالیہ مسلط کردہ جنگوں میں استکباری دشمن اپنی وسیع فوجی صلاحیتوں کے باوجود کوئی بھی اسٹریٹجک یا ٹیکٹیکل ہدف حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ گیلان کے شہر رشت میں شہدائے فوج کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفاعی جنگ میں دشمن کو اس کے ناپاک مقاصد میں ناکام بنا دینا ہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نے ایران کی جدید میزائل اور ڈرون صلاحیت کو تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن ہماری مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون آخری لمحے تک پوری شدت کے ساتھ دشمن کے خلاف استعمال ہوتے رہے۔ میجر جنرل امیر حاتمی نے واضح کیا کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام نے ناقابل تسخیر رہتے ہوئے دشمن کے متعدد طیاروں اور اسٹریٹجک آلات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خفیہ معلومات پر جوا؛ دہشت گرد امریکہ کے فوجی اہلکار نے ایران پر حملے کی شرط لگا کر لاکھوں ڈالر کما لیے

ایرانی آرمی چیف نے دشمن کے ان جھوٹے دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا کہ ایران کی مسلح افواج کو ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ دشمن خود بھی اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ہمیشہ اپنے دشمنوں کے مقابلے میں بھرپور اقتدار، تخلیقی صلاحیت، شجاعت اور بے مثال دلیری کے ساتھ ڈٹی رہی ہیں۔

میجر جنرل حاتمی نے رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کی بابصیرت قیادت میں ایرانی عوام کے بے مثال اتحاد و یکجہتی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی اتحاد روز بروز مضبوط تر ہو رہا ہے، اور حکومت، پارلیمنٹ، عدلیہ سمیت تمام سکیورٹی ادارے اور مسلح افواج عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت میدانِ عمل میں موجود ہیں۔

3:23 شام اگست 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔