یمن

سعودی عرب کی بمباری میں دسیوں یمنی باشندے شہید

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت مختلف شہروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم تیس عام شہری جاں بحق ہو گئے۔ سعودی عرب کے توپ خانے نے بھی صوبہ حجہ کے علاقے حرض پر گولہ باری کی ہے جبکہ صوبہ تعز کے قصبے ذباب پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس بھی پیش قدمی کرتے ہوئے مآرب شہر کے اطراف میں پہنچ گئی ہیں۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے یمن کے جنوبی شہر عدن میں مفرور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامی جنگجوؤں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button