ایران

جنرل قاسم سلیمانی، ایرانی قوم کے ہیرو

امریکی اخبار کریسچیئن سائنس مانیٹر نے ایران کے سلسلے میں ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے لکھا ہے: برسوں سے ایران کی سپاہ پاسداران کے فوجی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی علاقے کی جنگوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں افغانستان سے لبنان اور شام سے عراق تک علاقے میں جاری جنگوں میں قاسم سلیمانی کا اہم کردار ہے۔ لیکن اس وقت قاسم سلیمانی ایران کے نامور جنرل کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ایسا مرد کہ جو سماجی میڈیا میں قومی ہیرو کے نام سے جانا جاتا ہے  اور کم سے کم دس انسٹاگرام اکاؤنٹ روزانہ ان کی تصاویر کو شائع کرنے میں جھٹے رہتے ہیں۔
اس اخبار نے مزید لکھا ہے: اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران میں صرف مذہبی شخصیات اور جنگی شہداء کو قومی ہیرو کے طور پر پیش کیا جاتا تھا لیکن جنرل قاسم سلیمانی نے اس سیرت کو بدل دیا۔ انہوں نے ایک فوجی کمانڈر ہونے کے باوجود سماجی، سیاسی اور مذہبی دنیا میں خود کو ایک شجاع اور بہادر اسٹار کے طور پر منوا لیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایرانیوں کے پاس قاسم سلیمانی کی حمایت کے لیے قابل توجہ دلائل موجود ہیں قاسم سلیمانی نے بغداد کو داعش کے چنگل سے بچایا، بشار الاسد کو گرتے گرتے بچایا۔
نہ صرف یہی بلکہ قاسم سلیمانی نے علاقے میں امریکہ کی طاقت کا بھانڈا بھی چکنا چور کیا ہے انہوں نے مقاومت کے خلاف امریکی صیہونی اتحاد کو ان کے مقاصد ناکام بنایا۔
اس امریکی اخبار نے مزید لکھا: در حقیقت قاسم سلیمانی ایرانی سرحدوں سے باہر تمام ایرانیوں کی طاقت کا سنبل اور ایران کی قدرت کا نمونہ ہیں۔ قاسم سلیمانی نہ صرف سیاسی اور سماجی محفلوں میں ایک آئیڈیل کی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ ان خواتین کے نزدیک بھی وہ ایک آئیڈیل ہیں جو مغربی لباس و زینت میں آراستہ رہتی ہیں۔ باڈی بلڈنگ کے عالمی مقابلوں میں ایرانی پہلوان اپنے بدن پر قاسم سلیمانی کی تصاویر چپکا کر انہیں بطور نمائش پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button