عراق
عراق میں تین مغوی امریکی باشندے رہا
گزشتہ ماہ دارالحکومت بغداد سے اغوا ہونے والے تین امریکی باشندوں کو عراق کے انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے رہا کرا لیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ تینوں افراد مکمل طور پر صحیح و سالم ہیں اور انھیں بغداد میں امریکی سفارت خانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی سفارت خانے نے گزشتہ مہینے اعلان کیا تھا کہ کچھ امریکی باشندے عراق میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بعض جنگجو گروہوں نے ان تین امریکی باشندوں کو اغوا کر کے ایک فلیٹ میں رکھا ہوا تھا۔