ایران

سعودی عرب کو اپنی حیثیت سے بڑے اعلان کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے

 اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ جنرل حسن فیروز آبادی نے سعودی عرب کی طرف سے شام میں ایک لاکھ پچاس ہزار فوجی بھیجنے کے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پہلے ثابت کرے کہ اس کے پاس اتنے فوجی ہیں اس کے بعد اپنی حیثیت سے بڑے اعلان کرے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب پہلے ایک لاکھ پچاس ہزار فوجی جمع کرلے اس کے بعد ان فوجیوں کی ایک پریڈ منعقد کرے ان کی فلمیں بنا کر سب کو دکھائے اور ثابت کرے کہ اس کے پاس اتنے فوجی موجود ہیں اس کے بعد اپنی حیثیت سے بڑے اعلان کرے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب امریکہ کے بغیر سانس بھی نہیں لےسکتا۔ سعودی عرب نے جہاں بھی ظلم کیا ہے امریکہ کے تعاون سے کیا ہے یمن میں سعودی عرب کی بربریت امریکہ کے تعاون سے جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button