سعودی عرب

سعودی عرب کا شام پر فوجی حملے کا فیصلہ اٹل ہے

 سعودی عرب کی فوج کے ترجمان العسیر نے کہا ہے کہ شام میں بشار اسد کی حکومت کو ختم کرنے کے لئے سعودی عرب کا شام کے خلاف فوجی کارروائی کا فیصلہ اٹل ہے۔ سعودی عرب بشار اسد کی حکومت کے خاتمہ سے کم تر کسی چیز پر راضی نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور ترکی ملکر تیسری عالمی جنگ کی بناد رکھ رہے ہیں سعودی عرب شام کے اندرونی معاملے میں بڑھ چڑھ کر ممداخلت کررہا ہے اور وہاں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو بےپناہ مالی مدد اور جنگی سازو سامان فراہم کررہا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی فوجی ترجمان کابیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیاہے جب سعودی وزیردفاع نے شام کے خلا فجنگ  کا جائزہ لینے کے لیے برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیااور امریکی وزیردفاع ایش کارٹر کیساتھ ایک ملاقات بھی کی۔
باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کئی ملکوں کو لیکر تباہی کی جانب گامزن ہے اور سعودی عرب خود بھی اس تباہی سے محفوظ نہیں رہ سکے گا۔ سعودی عرب شامی حکومت کے خاتمہ  کی تلاش میں ہے لیکن لگتا ایسا ہے کہ کہیں سعودی عرب کی بادشاہت کا ہی خاتمہ نہ ہوجائے۔ کیونکہ سعودی رعب بڑے شیطان امریکہ کی بیسکھیوں پر رقص کررہا ہے۔ اور امیرکی بیساکھیاں کبھی بھی ٹوٹ سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button