پاکستان

سندھ کے وزیر نادر مگسی کی سرپرستی میں سپاہ صحابہ کا جلسہ ، عوام سراپا احتجاج

شیعیت نیوز: شہداد کوٹ میں سندھ حکومت کی سرپرستی میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کی جانب سے ایک بار پھر تکفیری جلسہ کے اعلان پر عوام ڈسٹرک انتظامیہ کے خلاف سراپائے احتجاج ہوگئی ہے۔

شیعیت نیو زکے نمائندے کے مطابق ۳۰ جنوری 2016کو سندھ حکومت کی خصوصی اجازات پر کالعدم سپاہ صحابہ نے شہداد کوٹ میں جلسہ منعقد کیا تھا جس میں اشتعال انگزیز تقاریر اور توہین اہلیبت علیہ سلام کی گئی،اس جلسہ کے بعد عوام نے احتجاج کیا تھا تاہم ایک بار پھر شہر کا امن خراب کرنے کے لئے ۱۷ فروری کو اس ملک دشمن جماعت نے جلسے کا اعلان کیا ہے جیسے بھی سندھ حکومت کے وزیر نادر مگسی کی حمایت حاصل ہے۔
شہداد کو ٹ کی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کے وزیر نادر مگسی کی سرپرستی کالعد م سپاہ صحابہ کی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے اور اس ملک دشمن جماعت کے خلاف کاروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ملک کی خفیہ ایجنسی آئی بی کے سربراہ آفتاب سلطان نے سینٹ میں اپنی بریفنگ کے دوران انکشاف کیا تھا کہ سپاہ صحابہ نامی تنظیم پاکستان میں داعش کی سب سے بڑی ہمددر ہے، دوسری جانب گذشتہ روز ہی آرمی چیف نے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث سپاہ صحابہ کے دو دہشتگردوں کی سزا موت کے حکم نامے پر بھی دستخط کیئے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ جماعت پاکستان دشمن جماعت ہے، لیکن سندھ حکومت کے وزیر کی جانب سے اس تنظیم کی سرپرستی پر سندھ حکومت کی خاموشی نیشنل ایکشن پلان کی اعلانیہ خلاف ورزی اور دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن سے غداری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button