سعودی عرب

سعودی عرب کے شہر الربوعہ پر یمنی فوج کا کنٹرول

 یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے صوبہ جیزان کے شہر الربوعہ اور اس شہر کے مضافات میں واقع متعدد دیہاتوں کا کنٹرول یمنی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ سعودی عرب کی سرحدی چوکیوں پر یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے حملوں کے بعد سعودی عرب کے سرحدی محافظ ان چوکیوں سے فرار ہوگئے۔ ان کے فرار کے بعد یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکار غیر رہائشی علاقوں سے گزرتے ہوئے سعودی عرب کے شہروں تک جا پہنچے۔ واضح رہے کہ الربوعہ شہر سعودی عرب کے جنوبی حصے میں واقع ہے، اس کی آبادی پندرہ ہزار نفوس پر مشتمل ہے اور یہ شہر یمن کی سرحد کے قریب ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button