ایران

ایرانی قوم اپنی عزت اور شرف کے دفاع کے لئے پرعزم

  رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد محمدی گلپائیگانی نے مشہد مقدس میں کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی آمادگی اور طاقت کی بنا پر دشمن، ایران کے خلاف معمولی سا اقدام بھی انجام نہیں دے سکتا ہے کیونکہ اگر وہ کوئی اقدام انجام دینے پر قادر ہوتا تو اسے انجام دے چکا ہوتا۔

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے جنوری کے مہینے میں خلیج فارس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہاتھوں امریکی فوجیوں کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دلیرانہ اقدام سے اس سامراجی طاقت کی ذلت و رسوائی ایک بار پھر ثابت ہوگئی جو اس بات کی مدعی ہے کہ اس کے پاس دنیا کی سب سے عظیم اور سب سے زیادہ مسلح فوج ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button