عراق

عراق: موصل کی آزادی کی تیاریاں

 عراق کے خبری ذرائع نے کہا ہے کہ ہزاروں عراقی فوجیوں کو شمالی علاقے میں واقع فوجی چھاؤنیوں میں بھیج دیا گیا ہے جہاں یہ فوجی موصل شہر کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی تیاری کریں گے۔ داعش کے عناصر نے جون سنہ دو ہزار چودہ سے عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر قبضہ کر رکھا ہے۔

عراق سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق اس ملک کے فوجیوں نے رمادی کے علاقوں کی آزادی کے لئے اپنا آپریشن جاری رکھتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاہے اور تل مسعود میں واقع ان کے ٹھکانے اپنے کنٹرول میں لے لئے ہیں۔ عراقی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے فلوجہ کے شمال میں واقع الکرمہ علاقے میں بھی متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button