پاکستان
پشاور: تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے معروف نوحہ خواں ملک افتخار شہید ہوگئے
شیعیت نیوز: پشاور کے علاقہ کوہاٹی گیٹ پر فائرنگ سے معروف نوحہ خواں ملک افتخار حسین شہید ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق خیبر پختوخوا کے کے صدر شہر پشاور میں دن ڈھاڑے تکفیری کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ قومی شخصیت ملک افتخار کو شہید کردیا اور باآسانی جائے واردات سے فرار ہوگئے، ملک افتخار حسین معروف نوحہ خواں تھے، جبکہ کچھ عرصہ قبل انکے بھائی ملک جراار حسین کو بھی دہشتگردوں نے شہید کردیا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی شہر پشاور میں شیعہ مسلمانوں پر کئی حملے کئے گئے جن میں سیکڑوں مظلوم و معصوم شیعہ مسلمان شہید ہوئے لیکن خیبر پختونخوا کی انصافی و جماعتی حکومت کی جانب سے انکے تحفظ کے لئے ابھی تک خاطر خواہ انتظامات نہیں کیئے گئے اور آج ایک اور شیعہ اثاثہ تکفیری دہشتگردوں کی بربریت کے نتیجے میں جہاں فانی سے کو چ کرگیا۔