یمن

یمن پر سعودی بمباری ، متعدد عام شہری شہید اور زخمی

سعودی حکومت کے جارح طیاروں نےجنوبی صوبے تعز اور شمالی صوبے جوف میں کئی مقامات پر بمباری کی، جس میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سرحدی علاقوں میں سعودی فوج کی دفاعی لائن درہم برھم ہوگئی ہے اور میدی شہر پر قبضے کی اس کی کوشش ایک بار پھر ناکام ہوگئی ہے۔ دریں اثنا صوبہ صنعا کے جنوبی علاقے مریس میں القاعدہ کے دہشت گردوں کو یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے ہاتھوں زبردست نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس کارروائی میں القاعدہ کے سولہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ صوبہ مآرب میں جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر یمنی فوج کے میزائل حملے میں سعودی اتحاد کے اڑتالیس فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے آٹھ فوجی افسران بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button