دنیا

cکی تجویز پر روس کا طنز/ کیا یمن میں تم نے سب کو شکست دیدی؟!

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں سعودی عرب کی طرف سے شام میں فوجی بھیجنے کی تجویز پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا یمن میں تم نے سب کو شکست دیدی  اور جنگ جیت لی ہے؟! روسی ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کی سرپرستی میں قائم اتحاد کے ذریعہ شام میں اپنے فوجی بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے  لیکن سعودی عرب سے یہ سوال پوچھنا چاہیے کہ کیا انھوں نے یمن میں سب کو شکست دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب شام میں بظاہر داعش کے خلاف قائم امریکی اتحاد میں اپنی  زمینی فوج بھیجنے کے لئے تیار ہے سعودی رعب کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ سعودی عرب شام میں اپنی زمینی فوج بھیجنے کے لئے آمادہ ہے۔ سعودی عرب کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب شامی فوج کے ہاتھوں داعش دہشت گردوں کو سخت شکست کا سامنا ہے اور شامی فوج نے داعش دہشت گردوں سے اہم علاقوں کو آزآد کرالیا ہے اور داعش کی ترکی سے امدادی راستوں کو کاٹ دیا ہے۔ سعودی عرب داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے بلکہ داعش کو بچآنے کے لئے اپنی فوجیں شام بھیجنا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button