مقالہ جات

رہبر مسلمین جہان آیت اللہ خامنہ ای کا مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف

شیعیت نیوز: ہندوستانی حکومت نے حالیہ مہینوں میں اسلامی دنیا کے اہم مسائل میں الجھے رہنے سے، کہ جو سب سے الگ پڑے ہوئے ان مظلوم (کشمیری) بھائیوں کی حالت سے غفلت کا موجب ہوا، کشمیری مسلمانوں پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالا ہے۔ ان کی جان و مال حتی بعض اطلاعات کے مطابق ان کی عزت و آبرو پر بھی حملے اور غارتگری کا بازار گرم کیا ہے۔

میں اس وقت مسئلہ کشمیر کی ماہیت کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتا اورحالات سے باخبر حضرات جانتے ہیں کہ یہ وہ پرانا زخم ہے جو برطانوی سامراج نے ہندوستان سے مجبور ہوکر نکلتے وقت، برصغیر کے پیکر پر لگایا تھا اور اس طرح ہندوستانی مسلمانوں سے انتقام لیا تھا۔

میں یہ کہہ رہا ہوں کہ ہندوستانی حکومت نے اس مسئلے سے نمٹنے میں تشدد اور نامناسب وسائل سے کام لیا ہے اور اس بات سے مطمئن ہوکر کہ بڑی حکومتیں اور انسانی حقوق کے دفاع کی دعوےدار تنظیمیں مسلمانوں کا کوئی عملی دفاع نہیں کریں گی، غیر انسانی روشوں سے کام لیا ہے۔

مسلم اقوام کو معلوم ہونا چاہئے کہ کشمیری مسلمانوں کو توقع ہے کہ وہ ان کا دفاع کریں گی اور یہ مسلمانوں کا اسلامی اور برادرانہ فریضہ بھی ہے۔

 حکومت ہندوستان اگر سمجھتی ہے کہ وہ مسلمانوں کی بڑی تعداد پر دباؤ برقرار رکھےگی اور مسلمین عالم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آئے گا تو یقینا غلط سوچتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button