سعودی عرب

سعودی عرب؛ جیزان کے جبل الدود فوجی ٹھکانے پر یمنی فوج کا قبضہ

سعودی عرب کے سرحدی صوبہ جیزان کے علاقے جبل الدود کی بلندیوں پر واقع سعودی فوجی ٹھکانے پر یمنی فوج نے قبضہ کر لیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج نے جیزان کے بلند ترین فوجی ٹھکانے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کے رپورٹر نے مزید بتایا کہ یمنی فوج نے ملعب الغاویہ کے علاقے میں سعودی فوج کے ایک ٹینک کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جبکہ سعودی فوجیوں کے چند ٹینک فرار کرنے پر مجبور ہوئے۔
دوسری جانب سے یمنی فوج اور رضاکار فورس نے گذشتہ شب سعودی عرب کے ایک لڑاکا طیارے کو مارگرایا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے حامی گذشتہ دس مہینوں سے یمن کے مظلوم عوام کو اپنے ظالمانہ حملوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور روزانہ دسیوں افراد کو خاک و خوں میں غلطاں کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button