پاکستان

گیس پائپ لائن منصوبے پر نئے مذاکرات کے لئے اگلے ماہ تہران کا دورہ کروں گا،خاقان عباسی

پاکستان کے وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل  نے کها هے که وه آئنده دس دنوں کے اندر ایران- پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر نئے مذاکرات کرنے کے مقصد سے ‘تهران’ کا دوره کریں گے.

یه بات ‘شاهد خاقان عباسی’ نے جمعرات کے روز ایران خبر رساں ادارے کے نمائندے کے ساته خصوصی گفتگو کرتے هوئے کهی.

اس موقع پر انهوں  نے کها که وه اپنے ایرانی هم منصب کی دعوت پر جلد تهران کا دوره کرنے والے هیں جس کا مقصد ایران مخالف پابندیوں کی منسوخی کے بعد مشترکه گیس پائپ لائن کی تعمیر کے عمل کو تیز کرنا هے.

پاکستانی وزیر تیل نے کها که هم نے اس سے پهلے ایران کو گیس پائپ لائن مزاکرات کے لئے درخواست کی تهی اور ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایرانی وزارت پیٹرولیم نے همیں تهران آنے کی دعوت دے دی.

انهوں  نے مزید کها که ایرانی وزیر تیل بیژن نامدار زنگنه کے ساته گیس پائپ لائن سمیت مختلف شعبوں میں باهمی تعاون کے حوالے سے بات چیت کریں گے.

متعلقہ مضامین

Back to top button