دنیا

ہندوستانی ہیکروں کو، داعش کی لاکھوں روپیے کی پیشکش

"ڈیلی میل ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے” میں شائ‏ع ہونے والی رپورٹ کے مطابق داعش، ہندوستانی ہیکرس کو سرکاری ڈیٹا چوری کرنے کے عوض لاکھوں روپیے کی نوکری کی پیشکش کر چکا ہے- اس رپورٹ کے مطابق داعش نے اب تک تیس ہزار ہندوستانی ہیکرس سے نیٹ کے ذریعے رابطہ کیا ہے- داعش کی پوری کوشش ہے کہ یہ ہیکرس کسی بھی طرح سے اس کے جال میں پھنس جائیں اور ہندوستان حکومت کے ڈیٹا چرا کر اس کے حوالے کر دیں- داعش ان دیٹا کو چرا کر ہندوستان کی سیکورٹی سرگرمیوں پر نظر رکھ کر حملے کرنا چاہتا ہے-

ماہرین کا خیال ہے کہ گذشتہ چھ مہینے سے ہیکرس کو سرکاری ڈیٹا چرانے کے لئے مسلسل آفر مل رہے ہیں- ماہرین کے مطابق اس سے قبل کسی چیز کے لئے اتنی بڑی رقم کا آفر نہیں کیا گیا-

واضح رہے کہ جس تکنیک کے ذریعے ہندوستانی وزیراعظم ہندوستان کو دنیا کا نمبر ون ملک بنانا چاہتے ہیں اب اسی تکنیک کو استعمال کرکے داعش، ہندوستانی نوجوانوں کو اپنے جال میں پھنسانے کا کام کر رہا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button