سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان پاکستانی ثالثی کو مسترد کردیا

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے سلسلے میں پاکستان کی ثالثی کو مسترد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش کی تھی تاہم اتوار کوعادل الجبیر نے پاکستان کی ثالثی کو رد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب خود دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہا ہے لیکن اس کا الزام ایران پر عائد کررہا ہے۔ سعودی عرب خود عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت کررہا ہے اور اس کا الزام بھی ایران پر عائد کررہا ہے۔ سعودی عرب خود شرارت اور دہشت گردی کا محور ہے سعودی رعب خطے میں امریکہ کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ سعودی عرب امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے کے مطابق امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی ثالثی کی نیک کوششوں کو رد کرکے اپنے مکروہ اور بھیانک چہرے کو مزيد نمایاں کردیا ہے۔

اسلامی ذرائع کے مطابق ایران کے خلاف جو گھناؤنی بازی اب تک امریکہ کھیل چکا سعودی عرب نے اسےتازہ شروع کیا ہے ایران کے خلاف پہلے امریکہ فرنٹ لائن پر تھا اور سعودی عرب اس کی پشتپناہی کررہا تھا لیکن اب امریکہ نے سعودی عرب کو ایران کے خلاف فرنٹ لائن پر رہنے کی تاکید کی ہے اور خود سعودی عرب کی پشتپناہی کرنے کا فیصلہ کا ہے لیکن اللہ تعالی ایران کے خلاف چھوٹے اور بڑے دونوں شیطانوں کے منصوبوں کو ماضی کی طرح ناکام بنا دےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button