عراق

امام حسین نے کربلا کو تباہی سے بچا لیا، 200 داعش اسلحہ سمیت گرفتار

شیعیت نیوز:عراقی فوج نے شہر کربلا کے نزدیک تکفیری گروہ داعش کے 200 دھشتگردوں کو گرفتار کئے جانے کی خبر دی ہے،عراقی فوج نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دوائی اور خوراکی مواد کے بیس کنٹینروں کو فوج نے مشکوک حالت میں اس وقت روک کر ان کی تلاشی لینا شروع کر دیا جب وہ شہر کربلا کے نزدیک پہنچ چکے تھے۔

یہ کنٹینر وزارت صحت سے لی ہوئی پرمیشن کے ساتھ دوا اور خوراکی مواد کربلا میں منتقل کرنے کے بہانے سے کربلا میں داخل ہونا چاہتے تھے جبکہ ان کے اندر 200 دھشتگرد سوار تھے،تلاشی کے بعد معلوم ہوا ہے کہ کنٹینروں میں دوا کے بجائے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ساتھ ڈبوں میں اسلحہ پیک کر رہا تھا اور دھشتگردوں نے کربلا کو اڑانے کی مکمل پلاننگ کر رکھی تھی۔

عراقی فوج کے بقول کربلا سے پہلے راستے میں 9 چیک پوسٹوں پر ان کنٹینروں کو سرسری طور پر چک کیا گیا لیکن وزارت صحت کی طرف سے ملی ہوئی پرمیشن کی وجہ سے سب نے انہیں چھوڑ دیا تھا آخر کار دسویں اور آخری چک پوسٹ پر مامور فوجیوں نے اچانک ان کی تلاشی شروع کر دی اور تمام دھشتگردوں کو گھیرے میں لے کر گرفتار کر لیا ہے۔

12592647_1670210746567486_7418483170687181482_n.jpg

12524319_1670210803234147_7761747616113535249_n.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button