ایران

ایران کے صدر کی جانب سے چینی صدر کا پرتپاک استقبال

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران کے سعد آباد کامپلیکس میں چین کے صدر شی جن پنگ کے سرکاری استقبال کے بعد مذاکرات انجام دیئے- مذاکرات کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں-

چین کے صدر جمعے کی رات ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچے ہیں-

چین کے صدر نے تہران پہنچتے ہی کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ پائدار اور طویل مدت باہمی تعاون میں فروغ چاہتا ہے-

چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ ایران کے دوران ثقافتی ، قانونی ، اقتصادی اور سیاسی میدانوں میں تعاون کی سترہ دستاویزات پر دستخط ہوں گے- چین کے صدر کے اس دورے کا مقصد باہمی ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا اور ایران و چین کے درمیان ثقافتی ، تجارتی ، اقتصادی اور سیاسی میدانوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہے- چینی صدر اپنے دورہ ایران میں تہران اور ریاض کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے-

متعلقہ مضامین

Back to top button