یمن

یمن: آل سعود حکومت کے تازہ وحشیانہ حملوں میں متعدد عام شہری شہید

یمن سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعے کو دارالحکومت صنعا کے مختلف علاقوں پر بمباری کرکے درجنوں عام شہریوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے مرکزی صنعا پر جمعے کو کئی بار بمباری کی ہے۔

صنعا میں سعودی بمباری میں بہت سے عام شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی رپورٹ ہے ۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقے ضحیان پر بھی وحشیانہ انداز میں بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں آٹھ بچوں سمیت کم سے کم بیس عام شہری شہید اور پینتیس زخمی ہوئے ہیں۔

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈر کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صعدہ کے تین دیہی علاقوں پر بھی بمباری کی ہے جس میں کم سے کم پانچ عام شہری شہید ہوئے ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کی ایک ایمبولینس پر بھی بمباری کردی جس کے نتیجے میں ایمبولینس کا ڈرائیور مارا گیا۔

یمنی ذرائع کے حوالے سے ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے جمعے کے وحشیانہ ‌فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں میں طبی شعبے کے اٹھارہ افراد شامل ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی بمباری میں میڈیکل اسٹاف سے تعلق رکھنے والے تیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button