پاکستان

چارسدہ: ملک دشمن طالبان دہشتگردوں کا باچا خان یونیورسٹی پر حملہ، طلبہ سمیت ۱۵ افراد جانبحق

شیعیت نیوز: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں واقع باچاخان یونیورسٹی میں مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کی جبکہ متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلح افراد یونیورسٹی میں داخل ہوگئے، جس سے طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ محصور ہوگئی. یونیورسٹی میں 3 ہزار کے قریب طلبہ زیرِ تعلیم ہیں.

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں قوم پرست رہنما باچا خان کی برسی کے موقع پر ایک مشاعرے کا انعقاد ہونا تھا، جس میں 600 کے قریب افراد کی شرکت متوقع تھی۔

 وی سی یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے پشتون رہنما باچا خان کی یاد میں منعقد کیے گئے محفل مشاعرہ کے وقت یونیورسٹی پر حملہ کیا ہے ۔ دہشتگردوں کے حملے کے وقت یونیورسٹی میں 3 ہزار طلبای¿ و طالبات سمیت 6 سو مہمان بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ 8 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 2 طالبات، ایک پولیس اہلکار، ایک پروفیسراور 4سیکیورٹی گارڈشہید ہوچکے ہیں۔

ایک ریسکیو اہلکار نے عینی شاہد طلبہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ پشاور اسکول طرز کا حملہ لگتا ہے اور دہشت گردوں نے یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button