یمن

یمن، انصار اللہ کا سعودی فوج پر حملہ ۱۲۰ ہلاک

شیعیت نیوز: یمن میں انقلابی گروہ انصار اللہ نے یمن پر قابض بیرونی افواج کے ایک کیمپ پر حملہ کیا ہے جس میں ۱۲۰ غیرملکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

عرب ذرائع نے یمن کے دارالخلافہ صنعاٗ سے متصل شہر معارب پر یمن کے انقلابی گروہ انصا ر اللہ نے حملہ کرکے سعودیہ عرب، عرب امارات اور امریکی بدنام زمانہ خفیہ تنظیم بلیک واٹر کے ۱۲۰ افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے میں سعودی عرب کے 46فوجی جن میں ۹ اہم افسر شامل ہیں بھی ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ۱۱ بلیک واٹر کے اہلکار اور ۱۱ عرب امارات کے فوجی بھی اس حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں، اسکے علاوہ 2اپاچی ہیلی کاپڑ، 2بلیک ہوک اور 4چابہار بھی اس حملے میں تباہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب اور عرب امارات کے ساتھ مل کر یمن میں گذشتہ سال سے مسلسل جارحیت کررہاہے ، سعودی ہوائی اور زمینی حملوں میں ابتک لاکھوں یمنی بچے ،عورتین مرد و جوان شہید ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کو بھی سعودی و امارتی اتحاد کے حملوں میں تباہ و برباد کردیا ہے۔سعودی عرب یمن میں اپنی من پسند حکومت کا خوہاں ہے لیکن وہاں کی عوام آزادی چاہتی ہے اور وہ اپنی من پسند عوامی حکومت اور جہموریت کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button