لبنان

شام میں داعش کی بربریت پر حزب اللہ کا ردعمل

حزب اللہ نےایک بیان میں تکفیری دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں شام کے علاقے دیرالزور میں تین سو سے زائد عام شہریوں کے قتل عام اور سینکڑوں افراد کی نامعلوم صورت حال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے داعش کی اس بربریت پر دنیا خصوصا عرب ممالک کی معنی خیز اور مشکوک خاموشی کی مذمت کی اور کہا کہ دیر الزور میں تکفیری عناصر کے ہاتھوں سینکڑوں افراد کے بہیمانہ قتل عام پر انسان دوستی اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی ان جرائم اور مظالم پر پردہ ڈالنے کی عکاسی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے شام میں پے در پے ناکامیوں اور شکستوں کے بعد اپنی ناکامیوں کا بدلہ لینے کے لیے شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں سینکڑوں بےگناہ عام شہریوں کو بےدردی سے قتل کر دیا ہے کہ جن میں زیادہ تعداد عورتوں بچوں اور بوڑھے افراد کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button