پاکستان

وزیر اعظم آرمی چیف دورہ ایران کے لئے تہران میں، رہبر انقلاب سے ملاقات متوقع

شیعیت نیوز: ریاض: وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ایران روانہ ہوگئے۔

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر حسن روحانی اور اعلیٰ حکام  کے علاوہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کل سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم اور آرمی چیف نے ریاض کے شاہی محل میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے سعودی عرب اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ امت مسلمہ کے بہترین مفاد میں اپنے اختلافات پرامن طریقے سے دور کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button