پاکستان

گلگت وہابی نشین علاقہ میں داعش کی چاکنگ، مسجد کو ابوبکر بغدادی سے منسوب کرنے کا اعلان

شیعیت نیوز : گلگت شہر میں ایک بار پھر داعش کے حق میں درجنوں مقامات پر وال چاکنگ کی گئی، تھانے کے حدود میں ہونیوالی وال چاکنگ نے سکیورٹی انتظامات کو مشکوک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی بار بار کے انکار کے باوجود گلگت شہر کے متعدد مقامات پر رات کی تاریکی میں داعش کے حق میں وال چاکنگ کرکے داعش کی موجودگی کا ثبوت فراہم کردیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سٹی تھانے کے حدود اور علاقہ امپھری میں درجنوں مقامات پر داعش کے حق میں وال چاکنگ کی گئی تھی، اطلاع ملنے پر پولیس نے پورے شہر میں گشت کو بڑھا دی ہے اور اس جرم میں شریک دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گلگت میں موجود داعش کے پیروکاروں نے درجنوں مقامات پر داعش کے حق میں وال چاکنگ کی تھی اور شہر کی ایک مسجد کو ابوبکر بغدادی سے منسوب کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ شہر میں ہونے والی وال چاکنگ میں ویلکم داعش ٹو گلگت، خوش آمدید داعش، داعش زندہ باد، ابوبکر بغدادی قدم بڑھاو، ہم تمہارے ساتھ ہیں، جیسے نعرے درج تھے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ متعدد مقامات پر پاکستان آرمی کے خلاف بھی نعرے درج تھے۔ اس سلسلے میں مقامی پولیس اس معاملے کو جانچنے کی حددرجہ کوشش کررہی ہے لیکن کسی قسم کی کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button