عراق

عراق، اہل سنت کی مساجد میں بم دھماکوں کی آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی جانب سے مذمت

آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے کہا ہے کہ مسجدوں کی حفاظت اور اس قسم کے حادثات کی تکرار کو روکنے کی پوری ذمہ داری عراقی سیکورٹی فورسز کی ہوتی ہے۔

آیت اللہ العظمی سیستانی کا یہ بیان کربلائے معلی کی نماز جمعہ میں ان کے نمائندے عبدالمہدی کربلائی نے پڑھ کر سنایا۔ واضح رہے کہ جمعرات کو عراق کے صوبے دیالہ کے شہر مقدادیہ میں سات مسجدوں اور متعدد دکانوں میں بم دھماکے ہوئے تھے۔

بدھ کو بھی اس شہر میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں تئیس افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے جمعرات کو مقدادیہ کا دورہ کرکے صوبہ دیالہ کے اعلی سیکورٹی حکام سے ملاقات کی اور وہاں کی سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ عراقی فوج نے ایک سال قبل دیالہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button