پاکستان

پاکستان میں داعش کی موجودگی کاا نکار کرنیوالے ڈوب مریں، ندیم نصرت

شیعیت نیوز: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ کراچی، اسلام آباداورملک کے مختلف شہروں میں داعش کی بڑھتی ہوئی کھلے عام کارروائیوں اوران کارروائیوں کے اعلانیہ اعتراف کے بعد پاکستان میں داعش کے وجودسے انکارکرنے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، اگر آج بھی حکمرانوں نے شترمرغ کی طرح ریت میں سردبائے رکھنے کی پالیسی جاری رکھی اور حالت انکارسے باہرنہ نکلے تومذہبی انتہاپسند عناصر پاکستان کوتباہ کردیں گے۔

ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ قائدتحریک نے ڈیڑھ سال قبل باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے قوم کوآگاہ کیاکہ پاکستان میں داعش آگئی ہے، داعش کے لوگ دہشت گردی کے لئے بھرتیاں کررہے ہیں اور لوگوں کو اپنےساتھ ملارہے ہیں، اس سے نمٹنے کیلئے فوری طورپراقدامات کئے جائیں لیکن حقائق سے انکارکی روش پرچلنے والے موجودہ حکمرانوں نے پاکستان میں داعش کے وجود سے صاف انکارکیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button