دنیا

34ممالک کے سعودی اتحاد میں شامل ہونے سے انکار، انڈونیشیا دھماکوں سے گونج اُٹھا

شیعیت نیوز:  انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں متعدد دھماکوں کے نتیجے میں 4 حملہ آوروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے.

خبر رساں ادارے ‘اے پی’ نے جکارتہ پولیس کے ترجمان کرنل محمد اقبال کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاؤن ٹاؤن جکارتہ میں ہونے والوں دھماکوں کے نتیجے میں 4 حملہ آوروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے.

انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈو نے ان حملوں کو ‘دہشت گردی کا اقدام ‘ قرار دیا ہے.

سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں صدر جوکو کا کہنا تھا کہ ‘ہماری قوم کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے اور ہم ان دہشت گردی کے اقدامات سے شکست نہیں کھائیں گے.’

انڈونیشین نیٹ ورک ٹی وی ون کے مطابق سکنی، سلپی اور کوننگن کے علاقوں میں پاکستانی اور ترکی کے سفارت خانوں کے قریب کم از کم 3 دھماکے ہوئے، نقشے میں جکارتہ کے سرینہ مال کے قریب واقع پاکستانی سفارت خانے کو دیکھا جاسکتا ہے۔

56972d7940232.jpg

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گذشتہ روز افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ ہوا، جس کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی.

واضح رہے کہ انڈونیشیا نے سعودی عرب کی جانب سے بنائے جانے والے 34ممالک کے اتحاد میں شامل ہونے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا، اس دھماکوں کے بعد ملکی سیکورٹی کے پیش نظر مجبوراً دہشتگردی کے خلاف اسے سعودی عرب کے نام نہاد سعودی اتحاد کا حصہ بنناپڑے گا، اگر ایسا ہوتا ہے کہ یہ سمھجنے میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہیے کہ ان دھماکوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button