لبنان

حزب اللہ لبنان کی بغداد اور استنبول دھماکوں کی مذمت

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان نے بغداد اور ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

المنار کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں بغداد اور ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے دہشت گردوں کو مالی اور جنگی وسائل فراہم کرنے والے ذرائع کا خاتمہ  بہت ضروری ہے۔

حزب اللہ لبنان  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کسی خاص ملک یا علاقہ تک محدود نہیں بلکہ اس کا علاقائی اور عالمی سطح پر خطرہ موجود ہے اور جب تک دہشت گردوں کے مالی اور جنگی وسائل کا خاتمہ نہ ہوجائے تب تک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ممکن نہیں۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض ممالک شام میں دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں اور ان کو فکری اور مالی مدد پہنچا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کے حامی ممالک کو اپنی غلطی کا بہت جلد احساس ہوجائے گا اور انھیں معلوم ہوجائے گا کہ انھوں نے جو کنواں شام کے صدر بشار اسد کے لئے کھودا تھا اس میں وہ خود گررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button