پاکستان

حرمین کے نام پر اسلام آباد میں پاکستان کے دوست ملک اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف ریلی، نیشل ایکشن پلان ؟

شیعیت نیوز: پاکستان کے دارلخلافہ اسلام آباد میں آج کالعدم ملک دشمن تنظیمیں نے پاکستان کے دوست ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ایران مردہ آباد ریلی نکالی، تاہم اطلاعات یہ ہیں دارلخلافہ کی انتظامیہ نے خاموش رہ کر انہیں یہ ریلی نکالنے کی اجازت دی ہے، جو کہ نیشنل ایکشن پلان کی کھلے عام خلاف ورزی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ نواز حکومت اپنی سربراہی میں کئی بار نیشنل ایکشن پلان کو متنازعہ بنانے کے لئے کالعدم جماعتوں کو جلسے جلوس کرنے کی اجازت دیتی رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے بعد ایران مخالف سرگرمیوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے، جبکہ 18گھنٹے کے اپنے مختصراً  دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے نواز شریف سمیت آرمی چیف سے بھی ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کی کچھ کالعدم جماعتوں کے سربراہوں اور سلفی و وہابی مولویوں سے بھی ملاقات کی ہے، جنکواسلامی جمہوریہ ایران اور شیعہ مخالف مہم چلانے کا ٹاسک دی ا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے سفارت خانے کو وزیر خارجہ نے ہدایت دی ہیں کہ وہ اپنی ہم خیال کالعدم جماعتوں کے ذریعہ پاکستان میں فرقہ واریت کو بڑھکانے کے لئے ایران اور شیعہ مخالف جلسے و جلوس و ریلیاں کا اہتمام کریں، تاکہ سعودی عرب پر سے شیخ نمر کے ناحق خون بہانے کا جو پریشر پاکستان میں قائم ہے اسکو دوسرا رخ دیا جائے سکے۔

اسی سلسلے میں آج کالعدم جماعتوں نے پاکستان کے ایک اہم دوست ملک ایران کے خلاف اسلام آباد جیسے شہر میں ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا، جس میں صرف اور صرف بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ روح اللہ خمینی اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف بکواسات بکی گئیںاور گالیاں دی گئیں، جبکہ وفاقی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

یاد رہے کہ گذشتہ دن اسلام آباد میں ہی  ایک دفاع حرمین اجلاس کالعدم تنظیموں نے طلب کیا تھا،جسکے بعد ملک بھر میں ان کالعدم جماعتوں نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف تشہیری مہم چلانے، انقلاب اسلامی کو بدنام کرنے اور آل سعود کی شہنشاہیت بچانے کا عزم کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button