دنیا

آل سعود کے اقدام کی مذمت میں واشنگٹن میں اجتماع

سعودی عرب میں اس ملک کی آل سعود حکومت کے ہاتھوں معروف مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ النمر کا سر قلم کردیئے جانے کے خلاف احتجاج کا دائرہ امریکی شہروں تک پھیل گیا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے ہاتھوں اس ملک کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کا سر قلم کردیئے جانے کے وحشیانہ اقدام کی، امریکی عوام نے بھی شدید مذمت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی عوام نے سعودی حکومت کے وحشیانہ اقدام کے خلاف واشنگٹن میں اس ملک کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور معروف مجاہد عالم دین کا سر قلم کئے جانے جیسے وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے سعودی عرب کے خلاف نعرے لگائے اور اس ملک کی آل سعود حکومت کو داعش دہشت گرد گروہ کی مانند قرار دیا۔ امریکی عوام نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر جاری خلاف ورزی پر شدید تنقید بھی کی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز سینتالیس افراد کی سزائے موت کے حکم پر عملدرآمد کرنے کا اعلان کیا جن میں سعودی عرب کے معروف مجاہد عالم دین اور مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ باقر النمر بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے اس وحشیانہ اقدام پر عالمی سطح پر مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور دنیا کے مختلف اسلامی و غیر اسلامی ملکوں میں سعودی عرب کی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button