پاکستان

آل سعود شیخ النمر کی شہادت کو فرقہ ورانہ رنگ قرار دے رہے ہیں،مومنین ہوشیار رہیں

شیعیت نیوز:  آیت اللہ شیخ باقر النمر کی شہادت کے بعد اپنی حکومت کے خلاف بنے والی ناسازگار ہوا کو کنڑول کرنے اور اپنی بادشاہت کے تحفظ کے لئے آل سعود اس عظیم قر بانی کو شیعہ و سنی جنگ قرار دے رہے ہیں، شیخ آیت اللہ باقر النمر کا خون اپنی تاثیر دکھارہا ہے لیکن اگر ہوش مندی اور حکمت عملی کا ثبوت نا دیا گیا اور چند جذباتی پوسٹ اور رہبران شیعہ کے بیانات کو غلط رنگ دیدکر اس جنگ کو شیعہ و سنی جنگ بنانے میں آل سعود کے آل کار بن گئے تویہ اس خون ناحق سے خیانت ہوگی۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے آیت اللہ باقر النمر کی شہادت پر خون ناحق کا انتقام الہیٰ سے تعبیر کیا ہے،جبکہ سید حسن نصر اللہ جو براہ راست آل سعود سے برسرپیکار ہیں انہوں نے بھی اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ شیخ النمر کے چاہنے والے ہوشیار رہیںکہ شیخ النمر کی شہادت سنی نے نہیں کی اور نا ہی اس کو شیعہ و سنی رنگ دیا جائے، شیخ النمر کی شہادت کو شیعہ سنی جنگ قرار دینا انکے قاتلوں کی مدد کے معتراد ف ہوگا۔

لہذا مومنین ہوشیار رہیں، بدقسمتی سے جہاں شیخ النمر کی شہادت کے بعد آل سعود کے خلاف جو فضا قائم ہورہی ہے وہین ہمارے کچھ ناآقبت اندیش افراد سوشل میڈیا پر غلط قسم کی پوسٹ چلارہے ہیں ، جس میں قائد مقاومت ، رہبر انقلاب اور آیت اللہ سیستانی کے بیانات کو بھی توڑ مڑور کرکے سعودی عرب کے شیعہ و سنی جنگ کے ایجنڈے کو مزید تقویت دینے میں انکی مدد کررہے ہیں۔

اسی طرح آیت اللہ سیستانی کی حوالے سے گردش کرنے والا فتویٰ بھی جھوٹ ہے کہ انہوں نے ترکی و سعودی عرب کی پروڈکس استعمال کرنے کو حرام قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button