لبنان

اسرائیل کو اپنی جارحیت کا خمیازہ ضرور بھگتنا پڑے گا

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شام میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں حزب اللہ اور تحریک مزاحمت کے اراکین کے قتل کا دنداں شکن جواب ضرور دیا جائے گا۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار الوفاق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت، حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت و توانائی سے خوف زدہ ہے اس لئے وہ حزب اللہ کے عہدیداروں اور تحریک مزاحمت کے اراکین کے قتل کی سازشیں کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت، اب لبنان و حزب اللہ کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کی جرات بھی نہیں کرے گی۔

شیخ نعیم قاسم نے عراق و شام میں داعش اور النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کی صورت حال کے بارے میں کہا کہ دہشت گرد گروہوں کو ان ملکوں کے عوام نے کاری ضرب لگائی ہے اور ان گروہوں کی ناکامی کے بارے میں کسی طرح کا کوئی شک نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں سمیر قنطار کی شہادت پر حزب اللہ کی جانب سے انتقام لینے کے اعلان کے بعد سے اس غاصب حکومت پر شدید خوف طاری ہے جس کے نتیجے میں صیہونی حکام کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button