ایران

سپاہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمزمیں میزائل فائر کرنےکے امریکی دعوے کو رد کردیا

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  کےرابطہ عامہ کے ےربراہ بریگیڈیئرجنرل رمضان شریف نے آبنائے ہرمز میں سپاہ کی جانب سے  میزائل فائر کرنے کے امریکی دعوے کو بےبنیاد اور جھوٹا قراردیا اور اسے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتہ سپاہ نے آبنائے ہرمز میں کوئی  میزائل فائر نہیں کیا اور نہ ہی میزائلوں کا کوئی تجربہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ میں اور جو وقت امریکہ نے بیان کیا ہے اس دوران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آبنائے ہرمز میں کوئی فوجی مشق نہیں کی اور نہ ہی کسی میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اس قسم کی جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈہ کے ذریعہ ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی اور امن و سلامتی  ایرانی سپاہ کے فرائض میں شامل ہے اور ایرانی سپاہ اپنی فوجی توانائیوں کو بروی کار لانے کے لئے اپنے شیڈول کے مطابق فوجی مشقیں کرتی رہتی ہے۔ جنرل شریف نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری ہے اورایران کو امریکہ پرکوئی اعتماد نہیں ہے کیونکہ امریکہ بڑا شیطان ہے اور بڑے شیطان سے سچ کی توقع رکھنا فضول ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button