دنیا

حماس اور حزب اللہ دہشتگرد گروہ نہیں : روس

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ گینادی گاتیلوف نے کہا ہے کہ روس، دہشت گرد گروہوں کی فہرست کے بارے میں اصولی طور پر امریکہ سے اتفاق نظر رکھتا ہے لیکن حزب اللہ اور حماس کا نام دہشت گرد گروہوں میں شامل کرنے کے بارے میں امریکہ سے بات کرنے کے لئے بھی تیار نہیں ہے-

روس کے نائب وزیر خارجہ نے اینٹرفیکس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس داعش، القاعدہ اور جبھۃ النصرہ گروہوں کے نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے پر امریکہ کے ساتھ اتفاق نظر رکھتا ہے –

اس روسی سفارتکار نے امید ظاہر کی کہ عراق اور شام میں سرگرم دہشت گردوں کی فہرست تیار کرنے کا کام آئندہ پچیس جنوری یعنی شامیوں کے درمیان گفتگو کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مسٹورا کی جانب سے اعلان شدہ وقت تک مکمل ہو جائے گا-

روس کے سفارتی ذرائع کے مطابق ایک سو ترسٹھ تنظیموں کے درمیان سے دہشت گرد گروہوں کا تعین کیا جائے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button