یمنی فوج کا سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملہ، بھاری جانی و مالی نقصان

30 دسمبر, 2015 00:00

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی حکومت کے مختلف فوجی مراکز پر حملے کرکے انھیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ میزائل یونٹ نے یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت کے جواب مین جیزان میں ، ام القطب، المغراب، الغاویہ اور السرداح فوجی چھاؤنیوں پر دور مار توپوں اور میزائلوں سے حملے کر کے انھیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکاروں نے اسی طرح سعودی صوبہ نجران کے رجلا، قنا اور الحیض کے فوجی مراکز پر بھی میزائل برسائے ہیں۔

یمن کے صوبہ تعز کے علاقے ذباب میں سعودی زرخریدوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز پر بھی یمن کی فوج اور عوامی رضاکاروں کے مشترکہ توپخانے نے شدید گولہ باری کی ہے۔

اسی کے ساتھ المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے مارب اور المخا نامی شہروں پر بمباری کی ہے۔

9:55 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔