پاکستان

داعش کے سربراہ نے پاکستان میں پانچ سے چھ ماہ قیام کیا، رحمٰن ملک

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ داعش کی طرف سے پاکستان کیخلاف دھمکیاں آرہی ہیں۔ گوجرانوالہ کی مسجد میں داعش کی میٹنگ کاجب انکشاف کیا تھا تو مجھ پر بلاوجہ تنقید کی گئی، جبکہ داعش کے سربراہ کے پاکستان میں پانچ سے چھ مہینے تک رہنے کے شواہد موجود ہیں۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن ملک نے کہا کہ داعش نے اگر میدانی علاقوں کا رخ کر لیا تو ان کو روکنا مشکل ہو گا۔ نواز شریف تمام پارٹیوں اور سٹیک ہولڈرز کی جلد میٹنگ بلائیں اور داعش سمیت تمام مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل تیار کریں۔ رینجرز اختیارات کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور سندھ میں کوئی جھگڑا نہیں، صرف اختلاف رائے ہے، جو جلد دور ہوجائے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ رینجرز کراچی میں آپریشن جاری رکھے، پاکستان آرمی اور رینجرز دہشت گردی کے خلاف جو بھی قدم اٹھائیں گے، تعاون کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button