پاکستان
طاہر اشرفی کا بلڈ ٹیسٹ ہونا چاہئے، وہ اپنی حالت میں نہیں تھا، سینٹر حمد اللہ
شیعیت نیوز: جے یو آئی کے سینٹر حمدا للہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں ملا طاہر اشرفی کی جانب سے کی جانے والی بدماشی کے بعد انکا بلڈ ٹیسٹ ہونا چاہئے تھا کیونکہ وہ اپنی حالت میں نہیں لگ رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طاہر اشرفی نے فارم کی توہین کی ہے ، وہ پہلے اجلاس میں دیر سے آئے اور ایجنڈے سے ہٹ کر بحث کرنے لگے، انکی یہ حرکت وہاں بیٹھے تمام علماٗ کی توہین ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز طاہر اشرفی میٹھا پان کھا کر اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں جا پہنچے ، اور وہاں جاتے ہی ہلا گلا شروع کردیا یہاں تک کہ نظریاتی کونسل کے چیئر مین مولانا احمد خان شیرانی کی پٹائی بھی لگادی ۔