مقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں دسیوں فلسطینی زخمی

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ہلال احمر کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اڑتیس فلسطینی نوجوان زخمی ہو ئے ہیں جبکہ دسیوں نوجوان زہریلی گیس اور آنسو گیس کے حملوں کا نشانہ بنے-

شہر رام اللہ میں بھی صیہونی فوجیوں نے تیئیس فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا- جبکہ دسیوں افراد شہر رام اللہ کے جنوب اور شمال میں واقع قلندیہ اور جلزون مہاجر کیمپوں میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے –

درایں اثنا نعلین کالونی کے قریب ہونے والی جھڑپوں میں چار فلسطینی جوانوں کے زخمی ہونے کی خبریں ملی ہیں- شہر قلقیلیہ کے مشرق میں کفرقدوم کالونی میں مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں بھی ایک فلسطینی جوان فائرنگ سے زخمی ہو گیا ہے- فلسطینی نوجوان دیوار حائل کی تعمیر کے خلاف مظاہرے کررہے تھے-

متعلقہ مضامین

Back to top button