پاکستان
پاکستان بشارالسد کی حکومت کو گرانے کی مخالفت کرتا ہے، اعزاز چوہدری
شیعیت نیوز: پاکستان میں امور خارجہ کے سیکرئٹری اعزاز چوہدری نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستان شام میں بشار السد کی حکومت کو گرانے کی مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان شام میں بیرونی مداخلت کا بھی مخالف ہے، اور شام کی علاقائی خود مختاری کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
یہاں پر مدنظر رہے کہ شام میں شروع ہونے والے تنازعہ میں پاکستان نے ابتک غیر جانبدار رکھا ہوا تھا، لیکن بدھ کے روز وزارت خارجہ کی جانب سے جاری یہ بیان پاکستان کی خارجہ پالیسی میں شام کے حوالے سے بڑی تبدیلی ہے۔
سیکرئڑی خارجہ نے یہ بیان سینٹ میں خارجہ امور کی کمیٹی سے خطاب میں کیا، جسکا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ وہ شام تنازعہ کا پرامن حل تلاش کرے۔