دنیا

آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کا بچوں کو آٹو گراف میں اہم پیغام، بڑے بھی پڑھیں

شیعیت نیوز؛ آیت اللہ ابراھیم زکزاکی ایک ۶ سالہ بچے کو نصحیت و وصیت کرتے ہوئے فرماتے ہیں

آپ کے لئے لازم ہے کہ علوم اہل بیت علیہ سلام کو سیکھیں اور جتنا ہوسکے ان تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی کوشیش کریں کیونکہ علم کو عمل کے بغیر سیکھنا ثمر آور نہیں۔

13941001000744_PhotoL.jpg

نائیجریا کے شیعوں کے عظیم قائد و رہنما آیت اللہ شیخ ابراھیم زکزاکی کہ جنہیں نائیجرین فوج نے شیعہ سنی اتحاد قائم کرنے اورقبلہ اول کو غاصب صہیونی قوتوں کے چنگل سے آزاد کروانے کے عزم کے جرم میں دسمبر ۲۰۱۵ کو ان کے اہل خانہ اور ہزاروں عاشقوں کے ہمراہ خاک و خون میں نہلا دیا اور آیت اللہ شیخ زکزاکی کو شدید زخمی کرکے اغوا کر لیا ۔

نائیجریا میں اسلام ناب محمد ی ؐ کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے شیخ ابراہیم زکزاکی کی خدمات لازوال ہیں۔

آیت اللہ محمد محمدی اشتہادی (قم المقدس) کے فرزند اور کتاب بچوں اور جوانوں کے ادب کے مصنف مجید ملا محمد ی نے آیت اللہ زکزاکی کے ساتھ اپنی ایک یادگار ملاقات کا احوال سناتے ہوئے لکھا کہ!

اگست ۲۰۱۵ میں مشہد مقدس میںجشن امام رضا علیہ سلام منعقد ہورہا تھا تو چند ایرانی و بین الاقوامی شخصیات کو خادم حرم امام رضا علیہ سلام بنے کی سعادت حاصل ہوئی ، وہیں پر نائیجریا سے آئی ہوئی شخصیت شیخ ابراھیم زکزاکی کو بھی خادم حرم امام علیہ سلام بنے کی سعاد ت نصیب ہوئی، اور یون ہمیں انکی پرکشش اور دل موہ لینے والی شخصیت کو قریب سے دیکھنے اور ان سے کسب فیض کا موقعملا اور پھر ایک دن میرے ۶سالہ بیٹے نے ان سے آٹو گرا ف لیا ، جسمیں شیخ زکزاکی نے بچوں کو یہ نصحیت فرامائی۔

آپ کے لئے لازم ہے کہ علوم اہل بیت علیہ سلام کو سیکھیں اور جتنا ہوسکے ان تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی کوشیش کریں کیونکہ

علم کو عمل کے بغیر سیکھنا ثمر آور نہیں۔

13941002000180_PhotoL.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button